Epaper Editions
مدھیہ پردیش حج کمیٹی نے عازمین حج کو پہلی قسط جمع کرنے کو کہا
 46
14 Feb, 2020 08:40 pm

 

بھوپال: سفر حج پر جانے والے عازمین  سے 15 فروری تک سفر حج کی پہلی قسط جمع کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سرکاری اطلاع کے مطابق حج 2020 کیلئے مدھیہ پردیش ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے درخواست گزاروں کیلئے سیٹوں کی تقسیم کرنے کیلئے تاج المساجد میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازہ کا اہتمام کیا جاچکا ہے۔ قرعہ اندازی میں منتخب درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے۔ منتخب درخواست گزاروں سے 15 فروری تک حج فیس کی پہلی قسط  کے طو ر پر 81 ہزار روپے فی درخواست کنندہ خصوصی پے ان سلپ کے ذریعہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا میں جمع کرنی ہوگی۔ قرعہ کی جانکاری کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور مدھیہ پردیش ریاستی حج کمیٹی کی ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ درخواست گزار ریاستی حج کمیٹی کے ٹیلی فون نمبر 07552530139 پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

Original text