23:51:21
ستھناکُلم حراستی موت،سی بی۔ سی آئی ڈی کو تحقیقات کی ہدایت
 70
30 Jun, 2020 07:01 pm

مدورَے: مدراس ہائی کورٹ کی مدورے بینچ نے ستھناکُلم تھانے میں حراست کے دوران پولیس کی مبینہ زیادتی سے باپ۔بیٹے کی موت کے معاملے کی تفتیش کی باگ ڈور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے اپنے ہاتھ میں لیے جانے تک کرائم برانچ۔ کرمنل انویسٹیگیشن ڈیپارمینٹ (سی بی سی آئی ڈی) کو کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جسٹس پی این پرکاش اوربی پُگلیندھی نے منگل کے روزاس کیس کے سلسلے میں پیش مفاد عامہ کی عرضی پر شنوائی کرنے کے بعد تیرونیلویلی سی بی سی آئی ڈی، پولیس سب انسپیکٹر انل کمار کو تفیتش کا آغاز کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
باپ پی جے راج (61) اور بیٹے جے بینِکس (31) کی 22 اور 23 جون کو عدالتی تحویل کے دوران موت ہو گئی تھی۔ پولیس اہلکاروں پر باپ بیٹے کو ظلم و بربریت کرکے موت کے گھاٹ پہنچانے کا الزام ہے۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ریاستی حکومت اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپنا چاہتی ہے۔ 
’چونکہ ہائی کورٹ نے حراستی موت کے معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے لہٰذا اس سلسلے میں عدالت کی اجازات لینا ہوگی۔اس کے بعد کیس کی تفتیش سی بی آئی کو سونپی جائے گی‘۔عدالت نے پیر کے روز اپنے حکم میں کہا تھا کہ سی بی آئی، کو تفتیش کا کام سونپنے کے بعد جے راج اور بینِکس کی موت سے متعلق تمام دستاویز تفتیشی ایجنسی کو سونپ دیے جانے چاہئیں۔ عدالت نے عدالتی تحویل میں پولیس کے تعاون نہ کرنے کا بھی نوٹس لیا۔ 

Original text