23:51:21
والد منصور علی خان پر ہندی فلم نہیں بن سکتی، کیوں کہ وہ عالمی شخصیت تھے:سیف
 92
31 Jan, 2020 03:43 pm

ممبئی:بالی ووڈ میں اسپورٹس بایوپک کا رجحان چل رہا ہے۔  ہنددستان کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک منصور علی خان پٹودی کی سوانح پر بحث ہورہی ہے۔ سیف علی خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد منصور علی خان پٹودی کی سوانح لکھنا یا اس پر بایوپک بنانا پسند کریں گے،تو انہوں نے جواب دیا کہ بایوگرافی لکھنا ایک بات ہے اور فلم بنانا دوسری بات۔ ان کی زندگی پر مبنی فلم بنانا بہت مشکل ہوگا۔ ان کے پاس معقول حقیقت بھی نہیں ہے کہ اسے لکھ سکیں۔ اگر کسی کو ان کے بار ے میں لکھنا پڑے گا تو بہت ساری چیزیں ہیں، خاص طور پر جب ان کا انتقال ہوا،تب بہت سارے آرٹیکلس اورکہانیاں لکھی گئی تھیں۔ ایک شخص ان پر  کتاب لکھ رہا تھا، لیکن اس سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوا۔ والدہ شرمیلا ٹیگور اس سے زیادہ خوش نہیں تھیں۔ سیف کو لگتا ہے کہ اس پر ایک اچھی کہانی لکھی جا سکتی ہے۔ وہ فلم بنانے کے حقوق بھی اس وقت تک نہیں دے سکتے ہیں، جب تک فلم اچھی نہ ہو۔ انہیں نہیں لگتا ہے کہ یہ ہندی فلم ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے والد بین الاقوامی شخصیت تھے۔

Original text