23:51:21
اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز، آج 59 نئے مریض پائے گئے

 136
18 May, 2020 06:55 pm

اورنگ آباد: اورنگ آباد میں کورونا کا قہرمسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے آج دوپہر تک شہر میں کورونا وائرس کے 59 نئے مصدقہ مریض 
پائے گئے۔ جس کے بعد متاثرہ کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی 
ہے۔
 اس وباء کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر ضلعی انتطامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے شہر میں 15مئی سے 20 مئی تک  سخت 
کرفیو نافذ کر دیاہے۔ اس دوران سوائے میڈیکل کے کسی اور دوکان کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔ اشیائے ضروری اور سبزی ترکاری، دودھ اور 
دیگر ضروری اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ 
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 57 افراد کے خلاف پولس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمے درج کیے ہیں اور ایک  لاکھ روپیے جرمانہ وصول 
کیاہے۔ اس ضمن میں کمشنر چرنجیوی پرساد نے اورنگ آباد شہر میں 144/3 کے تحت جاری کرفیو کے دوران سڑکوں پر گاڑی کو دیکھتے ہی ضبط 
کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
یہاں 13 مارچ کو پہلا مریض سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد 26 اپریل تک صرف ایک دو اس طرح بہت کم نئےمریض سامنے آئے تھے، لیکن 27  اپریل کو 
اچانک ایک ہی دن میں 42 مریض ملے تھے اس کے بعد لگاتار یہ تعداد تیزی سےبرھتی ہی جا رہی ہے اور ہر روز نئے مریضوں کی رپورٹ مثبت آنے 
کے بعد یہ تعداد 1021 ہو چکی ہے۔
 

Original text