23:51:21
ہندوستان میں کوروناوائرس کے14،821 نئے کیسز ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 445 اموات


 315
22 Jun, 2020 01:58 pm

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14،821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران قریب 10 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ 

اتوارکے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،25،282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران مزید 445اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13،699 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 2،37،196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،74،387 فعال  کیسز ہیں۔

Original text