23:51:21
حیدرآباد میں اردو صحافت کی معتبر ومستند شخصیت اعجاز قریشی ایڈیٹر بھارت نیوز کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ کا خراج

 469
22 Apr, 2020 04:43 pm


حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے صدرنشین رحیم الدین انصاری و سکریٹری ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد غوث نے حیدرآباد میں اردو صحافت 
کی معتبر ومستند شخصیت اعجاز قریشی ایڈیٹر بھارت نیوز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اعجاز قریشی سرکردہ صحافی کی حیثیت سے 
ایک طویل عرصہ تک اردو زبان و ادب اور صحافتی خدمات کا ریکارڈ رکھتے ہیں جنہوں نے بزرگ صحافی کے طورپر شہر حیدرآباد کے نوجوانوں کی رہنمائی و 
رہبری کی،مرحوم کے کئی تربیت یافتہ صحافی اردو صحافت میں آج بھی مصروف عمل ہیں۔ اردو اکیڈیمی کے عہدیداروں نے بتایا کہ مرحوم صحافی کی یاد تازہ 
رکھنے پر اردو اکیڈیمی غور کرے گی اور بہت جلد اس کا اعلان کیاجائے گا۔ رحیم الدین انصاری اور ڈاکٹر محمد غوث نے اعجاز قریشی مرحوم کی اردو اکیڈیمی کے لئے 
کی گئی خدمات کی یاد دلاتے ہوئے انہیں بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔ تعزیتی بیان کے آخر میں دونوں عہدیداروں نے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے لئے دعائے 
مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمانے کی دعا کے ساتھ ساتھ پسماندگان و شاگردان اعجاز قریشی کو صبرجمیل عطا کرنے کی اللہ 
تعالی سے دعا کی۔

Original text