Epaper Editions
قومی حقوق انسانی كمیشن نے جامعہ كا كیا دوره، طلباء اور افسران سے كی بات
 81
14 Jan, 2020 05:19 pm

 


نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ  میں گزشتہ دنوں طلبہ پر ہوئی بربریت پر تفتیش كا سلسلہ جاری ہے۔ ان واقعات كے پیش نظر قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ  آر سی)کی ٹیم نے آج دوسری بار یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں حکام  اور طلبہ کے ساتھ گفتگو کی۔ سرکاری ذرائع  نے بتایا کہ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سطح کے ایک افسر کی قیادت میں کمیشن کی ٹیم یونیورسٹی آئی اور انہوں نے تقریباً 35طلبہ سے پوچھ گچھ  کی اور ان کے بیان تحریری اور  زبانی شکل میں درج کئے۔ کمیشن کے اراکین نے یونیورسٹی کے اساتذه اور افسروں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور 15دسمبر کو ہوئی پولیس کارروائی  کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کمیشن کی ٹیم کے سامنے طلباء نے 15دسمبر کی رات کے واقعہ  کے بارے میں تفصیل  سے بات کی۔ طلباء نے کمیشن  کے سامنے کہا کہ پولیس نے لائبریری میں پڑھنے والے طلباء کو بے رحمی سے پیٹا۔ اس سے پہلے 20دسمبر کو سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ  منزل سینی کی قیادت میں انسانی حقوق کمیشن  کی سات رکنی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیاتھا۔

Original text