Epaper Editions
نربھیا کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کے معاملے پر بی جے پی اور آپ کے مابین سیاست
 76
16 Jan, 2020 08:00 pm

 

نئی دہلی: نربھیا کے مجرموں کو اب تک سزا نہیں ملی ہے، لیکن لیڈران اس پر سیاست ضرور کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر کے بیان پر عام آدمی پارٹی لیڈر منیش سسودیا نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سسودیا نے کہاکہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ اس قدر حساس معاملے پر مرکزی وزیر جھوٹ بول رہے ہیں۔ پولیس آپ کی، قانونی نظم و نسق آپ کا، تہاڑ کا ڈی جی آپ کا، پھر سوال ہم سے کیوں کیا جارہا ہے۔ غور طلب ہے کہ پرکاش جاویڈکر نے مجرموں کو پھانسی دیے جانے میں ہورہی تاخیر کا ذمہ دار حکومت دہلی کو بتایا ہے۔ منیش سسودیا نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ آپ کے پاس انتخابی مدعے نہیں ہیں، لیکن اس قدر غلط بیان بازی صحیح نہیں۔ دہلی پولیس دو دنوں کے لیے ہمیں دے کر دیکھیں، دو دنوں میں ہی نربھیا کے مجرموں کو پھانسی دے دی جائے گی۔  

Original text