Epaper Editions
نربھیامعاملہ: یکم فروری 2020 کو ہوگی مجرموں کو پھانسی
 103
17 Jan, 2020 05:28 pm

 

نئی دہلی: نربھیا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں چاروں مجرمین کو یکم فروری کو پھانسی دی جائے گی۔ نئی تاریخ کے مطابق یکم فروری 2020 صبح 6 بجےچاروں مجرموں کو پھانسی دے دی جائے گی۔ قبل ازیں مجرموں کے وکیلوں نے کئی عدالتی داؤ پیچ آزمائے، اس کے بعد صدر جمہوریہ کو رحم کی درخواست کے لیے عرضی دی گئی، لیکن آج صدر جمہوریہ نے مجرم مکیش کے ذریعہ دی گئی رحم کی درخواست کو خارج کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 22جنوری 2020 صبح 7 بجے پھانسی دیے جانے کا حکم دیا تھا، لیکن مجرم مکیش عدالت پہنچ گیا تھا۔ 

Original text