23:51:21
آندھرا پردیش: او این جی سی پائپ لائن سے گیس کے اخراج پر قابو پالیا گیا
 188
04 Feb, 2020 12:04 pm

آندھراپردیش کے کاٹرینی کونا منڈل کے اُپوڈی گاؤں میں او این جی سی پائپ لائن سے گیس کے اخراج کو روک دیا گیا ہے۔گزشتہ 3دنوں سے اس علاقہ میں گیس کا اخراج ہورہا تھا۔تاہم آج اس پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد اس گاؤں کے دیہاتیوں نے راحت کی سانس لی۔ گیس کے پریشر میں کمی کی گئی اور وال کو بند کرتے ہوئے اس اخراج کو روکا گیا اور اب صورتحال پوری طرح قابو میں ہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ دو دنوں سے تاٹی پاکا اور راجمندری سے مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی جانب سے سرگرمی کے کوششیں کی جارہی تھیں۔ان ٹیموں نے تقریباً دیڑھ کیلو میٹر علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا اور کسی کو بھی اس علاقہ میں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ گیس کے اخراج کے نتیجہ میں کثیف دھویں کے بادل بھی علاقہ میں دیکھے گئے۔
 

Original text