23:51:21
 پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ
 66
14 Jan, 2021 03:37 pm

نئی دہلی: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پیٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ۔ بدھ کوپانچ دن تک مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔
    تجارتی شہر ممبئی میں پیٹرول کی قیمت آج ریکارڈ قیمت سے محض دو پیسےکم 91.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت یہاں 4 اکتوبر 2018 کو 91.34 روپے فی لیٹر تھی۔ دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 84.70 روپے اور ڈیزل بھی اتنا ہی بڑھ کر 74.88 فی لیڑ ہو گیا۔ دہلی میں پٹرول روز نئے ریکارڈقائم کر رہا ہے ۔     تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 91.32 روپے اور ڈیزل کی قیمت 26 پیسے بڑھ کر 81.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ۔  
  کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 23 پیسے بڑھ کر 86.15 روپے اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 78.47 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
چنئی میں بھی پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 22 پیسے بڑھ کر 87.40 روپے فی لیٹراور ڈیزل 24 پیسےبڑھ کر80.19 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔       
  تیل کمپنیوں نے 29 دن تک قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 06 اور 07 جنوری کو اضافہ کیا تھا اس کے بعد پانچ دن قیمتیں مستحکم رہیں ۔
 شہر      پٹرول              ڈیزل
دہلی   84.70   74.88 
ممبئی  91.32  81.60
چنئی  87.40  80.19
کولکاتہ 86.15 78.47

Original text