23:51:21
وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں نوجوانوں کے مسائل پر بات نہیں کی:راہل گاندھی
 97
06 Feb, 2020 04:02 pm

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ جتنا چاہیں بولتے ہیں اور کچھ بھی کہہ دیتے ہیں لیکن مسائل پر
کبھی ایک لفظ ان کے منھ سے نہیں نکلتا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کی تقریرپر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دینے کے بعد گاندھی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ
نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے ڈیڑھ گھنٹے تک تقریر کی لیکن ملک کے نوجوانوں کا اصل مسئلہ بے روزگاری پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوںنے کہا کہ ’ملک کے سامنے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری اور معیشت ہے۔ ملک کا ہر نوجوان چاہتا ہے کہ پڑھائی پوری کرنے کےبعد اسے روزگار ملے۔ ملک میں  سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے۔‘انہوںنے کہا کہ اصل پریشانی یہ ہے کہ  مودی اس سلسلے میں کچھ نہیں بولتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ’ہم نے وزیراعظم سے کئی مرتبہ کہا کہ آپ اپنی تقریر میں تھوڑا ملک کے نوجوانوں کو بتا دیجئے کہ ان کے روزگار کے لئے کیا کیاجارہا ہے۔ وزیراعظم ا س سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وزیراعظم نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘

  • ssdfsdfsdf
    sdfsfsdf sdfsdf
    • sdfsdf
      sdfsdfsdsfsdfsdf

Original text