Epaper Editions
وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
 66
14 Feb, 2020 01:29 pm

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی پر شہید جوانوں کو خراج  عقیدت  پیش کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان  ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا۔ وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر کے  کہا’’ گزشتہ سال پلوامہ خود کش حملے میں شہید بہادر جوانوں کو خراج ِ عقیدت ۔ وہ غیر معمولی شخص تھے جنہوں نے ہمارے ملک کی  خدمات اور  تحفظ کے لئےاپنی زندگی کو وقف کر دیا ۔   ہندوستان  ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گا‘‘ ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو جیش محمد کے ایک خود کش حملہ آور نے جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں  سنٹرل  
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے تویٹ پیغام میں لکھا’ہندوستان  اپنے ان بہادر  فوجیوں  اور گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔‘‘
واضح رہے کہ  پچھلے سال 14فروری کو جیش محمد  کے ایک خودکش حملہ آور نے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار سے دھماکے کو انجام دیا تھا۔اس بزدلانا حملے میں 40سے زیادہ سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئےتھے اور 10سے زیادہ زخمی ہوئےتھے۔
 

Original text