23:51:21
راجیہ سبھا میں سی اےاے اور این آرسی کے خلاف نعرے بازی،  ترنمول کانگریس کا واک آؤٹ
 67
04 Feb, 2020 01:11 pm


نئی دہلی: راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر پر منگل كو وقفہ صفر کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے اراکین نے جم کر نعرے  لگائے، اور ٹی ایم سی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح میں ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ضروری دستاویزات میز پر ركھوائے اور وقفہ صفرشروع کرنے کے لئے کانگریس کے ٹی سبارامي ریڈی کا نام پکارا، تو ٹی ایم سی  کے ڈیریک او برائن نے کہا کہ انہوں نے ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیا ہے، جس پر بحث ہونی چاہئے۔ ان کی حمایت میں ٹی ایم سی کے دیگر اراکین بھی کھڑے ہو گئے۔ اس پر چیئرمین نائیڈو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل کل ایوان میں ہو چکا ہے، اور اسے دوبارہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب میں سي اےاے کا ذکر ہے اور خطاب پر بحث کے دوران اس پر بحث کی جا سکتی ہے۔

Original text