23:51:21
دہلی اسمبلی انتخاب: مسلمانوں کی نمائندگی میں نہیں ہوا اضافہ، کانگریس نے 4،آپ نے دئے5 ٹکٹ

 114
19 Jan, 2020 12:45 pm

 
نئی دہلی:  دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بیشتر سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی پہلے ہی سبھی اسمبلی سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے، جب کہ بی جے پی کی جانب سے57 امیدواروں کا اعلان کیا گیاہے، اور کچھ سیٹوں پر اعلان کیا جانا ہے۔ وہیں کانگریس نے بھی گزشتہ روز 54اسمبلی حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، ان میں بیشتر نئے چیہرے بتائے جارہے ہیں، البتہ کچھ ایسے نوجوان بھی شامل ہیں، جنہیں ان کے والد کی جگہ پر کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ لیکن مسلم امیدواروں کی نمائندگی میں اضافہ نہیں دیکھا جارہا ہے، عام آدمی پارٹی نے 5 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے تو کانگریس کی اس فہرست میں مٹیا محل سے جاوید مرزا، بلی ماران سے ہارون یوسف، سیلم پور سے چودھری متین احمد اور مصطفی آباد سے علی مہدی کو ان کے والد حسن احمد کی جگہ ٹکٹ ملا ہے۔
جبکہ بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کانگریس باقی رہ گئے 16 ٹکٹوں میں سے کتنے مسلم امیدوار اتارتی ہے۔

Original text