23:51:21
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی :کانگریس رکن اسمبلی پر ایف آئی آر درج

 258
14 Apr, 2020 07:41 pm

نئی دہلی: پدوچیری میں لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں کانگریس رکن اسمبلی اے جان کمار کے خلاف پولیس نے 
منگل کو ایف آئی آر درج کی۔ 

پولیس کے مطابق کمار پیر کے روز چرچ اسٹریٹ پر تقریباً 150لوگوں کو کھانا تقسیم کررہے تھے۔ رکن اسمبلی کمار کے خلاف آفات کے انتظامیہ قانون 2005کے 
51(بی)اور آئی پی سی کی دفعہ 269,188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انہی دفعات کےتحت ان کے خلاف کچھ دن پہلے بھی معاملہ درج 
کیا گیا تھا۔ 
اس سے پہلے پدوچیری  کے بی جےپی صدر وی سامی ناتھن ،بی جےپی کے یوتھ سیل کے صدر گووندن اور ماہے سے آزاد رکن اسمبلی پروفیسر رام چندرن  کے 
خلاف بھی معاملہ درج کیا جا چکا ہے۔

Original text