Related news
نئی دہلی: بی ایس پی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ دانش علی نے کہا کہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی کی وجہ سے لداخ کے گلوان وادی میں فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔ امروہہ سے لوک سبھا رکن علی نے ٹویٹ کر کے بدھ کو حکومت کی پالیسیوں پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی حفاظت میں شہید ہونے والے 20 بہادر جوانوں کو میں سلام کرتا ہوں۔ فوجیوں کی شہادت مودی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ حکومت کو حقیقی لائن آف کنٹرول کی حالت پر بحث کرنے کےلئے کُل جماعتی میٹنگ بلانی چاہئے۔ حکومت کی طرف سے مواصلاتی فرق کی وجہ سے کئی طرح کی افواہیں پھیلتی ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقی لداخ علاقے میں حقیقی لائن آف کنٹرول پر پیر کی رات گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔
I salute the 20 brave soldiers martyred defending our borders. This loss of life is a testimony to Modi govt's failed diplomacy. The govt should call all-party meeting to discuss LAC situation. Lack of communication from govt is resulting in spread of wild rumours.#GalwanValley
— Kunwar Danish Ali (@KDanishAli) June 16, 2020