23:51:21
راہل و چدمبرم کی ریاستوں سے مہاجرمزدروں کےمسئلہ کو حل کرنے کی اپیل

فائل فوٹو
 242
26 Apr, 2020 01:15 pm


نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے بحران کے درمیان ملک میں جاری لاک ڈاؤن پر کانگریس نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی مہاجر مزدوروں ں کو ہو رہی ہے اور ریاستوں کو ان کے 
مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ 
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے اتوار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے مسئلے کو حل کیا جانا 
چاہئے اورانہیں واپس بلانے کی ذمہ داری ریاستی حکومتوں کی ہونی چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر علاقے کے مہاجر مزدور مختلف طرح کے مسائل سے دوچار ہیں اوران کی اس دقت سے ریاستیں ہی بخوبی نمٹ سکتی 
ہیں۔ کانگریس لیڈران نے کہا کہ حکومت کو ان مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے انسانی نقطہ نظر کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں مالی امداد  پہنچائی جانی 
چاہئے۔

Original text