23:51:21
 ٹیوب لائٹ کےساتھ ایسا ہی ہوتا ہے:نریندر مودی

 50
06 Feb, 2020 05:14 pm

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کےبیان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ  ڈنڈے کی مار جھیلنے کےلئے وہ سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردیں گے۔
مودی نے لوک سبھا میں صدر کی تقریر پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے منشور پڑھا ہے کہ چھ ماہ میں ملک کےنوجوان
مودی کو ڈنڈے سے ماریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ’میں نے طے کرلیا ہے کہ سوریہ نمسکار کے مشق میں اضافہ کردوں  گا۔ گزشتہ 20 برسوں سے گالی سنتا آرہا ہوں اور اپنے آپ
کو گولی پروف بنالیا ہے۔‘انہوںنے کہا کہ  چھ ماہ میں ان کی پیٹھ ڈنڈے جھیلنے کو تیار ہوجائے گی۔اس کے لئے سوریہ نمسکار کی مشق میں اضافہ کردوں گا۔‘اس درمیان راہل  
گاندھی کھڑے ہوئے اور کہا کہ روزگار کےبارے میں کہئے۔اس پر بی جے پی اور کانگریس کے اراکین کے درمیان تکرار ہوگئی۔ اس درمیان  مودی نے کہا کہ ’میں تو 30-40
منٹ سے بول رہا تھا مگر کرنٹ پہنچتے پہنچتے اتنی دیر لگی۔ ٹیوب لائٹ کےساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔‘واضح رہےکہ راہل گاندھی نے کہا کہ ’یہ جو نریندر مودی تقریر کررہےہیں،
6 مہینےبعد گھر سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔ہندوستان کےنوجوان ان کو ایسا ڈنڈا ماریں گے، اس کو سمجھا دیں گے  کہ ہندوستان کے نوجوان کو روزگار دیئے بغیر یہ ملک آگے نہیں
بڑھ سکتا۔‘

Original text