Epaper Editions
سشما سوراج کو ان کے یوم ِ پیدایش وزیراعظم مودی پیش کیا خراج عقیدت
 53
14 Feb, 2020 01:54 pm

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو ان کے یوم پیدایش  پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی ساتھی اور بہترین وزیر تھیں۔ وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’سشما جی کو یاد کرتے ہوئے وہ عوامی خدمات کے لئے وقار، شائستگی اور مصمم عزم کے ساتھ ہمیشہ مصروف رہیں ۔  وہ پختگی سے ہندوستانی  اقدار اور قومی اخلاق  سے جڑی ہوئی تھیں، ہمارے ملک  کے لئے ان کے خواب بڑے تھے ۔  وہ ایک غیر معمولی ساتھی اور ایک بہترین وزیر تھیں ‘‘ ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں سشما سوراج کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔

Original text