23:51:21
آندهرا پردیش میں احتجاج، امراوتی كو راجدهانی برقرار ركهنے كا مطالبہ
 121
28 Jan, 2020 03:15 pm

حیدرآباد:آندھراپردیش کے دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقرار رکھنے کے لئے کسانوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ تقریباً30کسانوں نے نیم برہنہ ہوکر دریائے کرشنامیں اتر گئی۔ ان کسانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے، اور ان کا نصف جسم پانی میں تھا۔ ان کسانوں نے دارالحکومت کے طورپر امراوتی کو ہی برقراررکھنے کے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ کسانوں کے اس انوکھے احتجاج نے میڈیا کی توجہ ان کی طرف مرکوز کردی۔ دارالحکومت امراوتی کے کسانوں نے اس انوکھے احتجاج کو ”جل دیکشا“کانام دیا۔ رایاپوڑی علاقہ کے قریب یہ انوکھا احتجاج کرتے ہوئے مخالف حکومت نعرے بازی بھی کی گئی۔ کسانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے اس نئے اقدام کے نتیجہ میں ریاست کی ترقی رک گئی ہے۔ دارالحکومت کے مفادات کے پیش نظر ہی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس نے قانون ساز کونسل کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے جو نامناسب ہے۔ احتجاجی کسانوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور جھنڈے تھے۔ پلے کارڈس میں تلگو زبان میں دارالحکومت کی منتقلی کے خلاف نعرے تھے۔

Original text