23:51:21
اے آئی اے ڈی ایم کے ممبران پڈوچیری اسمبلی سے واک آؤٹ ہوگئے
 120
22 Jul, 2020 07:40 pm

پدوچیری: اے آئی اے ڈی ایم کے اراکین اسمبلی نے بجٹ پر بحث کرانے میں حکومت پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئےبدھ کوپڈوچیری اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔
اے آئی اے ڈی ایم کے قانون ساز پارٹی کے لیڈر انبھجاگن نے اسمبلی اسپیکرسےجاننا چاہا کہ بجٹ پربزنس ایڈوائزری کمیٹی کے فیصلے کےمطابق آج بحث کیوں نہیں کرائی گئی۔ وہ یہ بھی جانناچاہتے تھے کہ کیا لفٹننٹ گورنر نے بجٹ کو منظوری دی ہے۔
اسمبلی اسپیکر وی پی شیو کولنتو نےاراکین سے کہا کہ سبھی مسائل کا حل کیا جائے گا۔ اسپیکر کے بیان کے دوران ہی سرکاری وہپ اننت رمن نے کہا کہ لفٹننٹ گورنر کرن بیدی بجٹ کو منظوری دے دیں گی نہیں تو انہیں ایسا کرنے کے لئے مجبور کیاجائے گا۔

 

Original text