23:51:21
پڈوچیری میں کورونا متاثرین کی تعداد 461 ہوئی

 108
24 Jun, 2020 07:25 pm

پڈوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 59 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بدھ کو بڑھ کر461ہو گئی۔ 
پڈوچیری کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ جس میں پڈوچیری  علاقے کے 58 افراد اور کرائیکل کا ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ 
ان میں سے 46  کو جئے پور ، 12  متاثرین کوسرکاسری میڈیکل کالج اور ایک کو مہاے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ منگل شام 11 متاثرین کو  صحتیاب ہوجانے کے بعد یہاں میڈیکل کالج اسپتال سے چھٹی ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر  276 ہو گئی ہے۔
 فی الوقت ریاست میں میڈیکل کالج میں 173 ،  جئے پور میں 89 ، کرائیکل سرکاری اسپتال میں 11 ، یانم سرکاری اسپتال ، مہاے اسپتال اور کوڈالور سرکاری اسپتال میں ایک ایک شخص کا علاج چل رہا ہے۔ 
ریاست  میں کورونا کے 276 مریضوں کا الگ الگ اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Original text