23:51:21
کورونا دور میں بی جے پی حکومت نے خیالی پلاؤ بنائے جن میں سے صرف ایک ہی سچ :راہل گاندھی
 65
16 Sep, 2020 12:45 pm

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کورونا وائرس اور معیشت کے حوالہ سے مودی حکومت پر لگاتارحملہ آورہیں ۔ بدھ کے روز ایک بار پھر انہوں نے اس جان لیوا وائرس سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامیوں کو نشانہ بنایا۔
راہل گاندھی نے آج کہا کہ حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ بنائے جن میں سے  صرف ایک ہی سچ ثابت ہوا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کورونا دور میں بی جے پی حکومت نے ایک سے ایک  خیالی پلاؤ پکائے:
21  دن میں کورونا کو ہرائیں گے
 آروگیہ سیتو ایپ حفاظت کرے گا
 20 لاکھ کروڑ کا پیکیج ذکر کیا ہے
خود انحصار(آتم نربھر)بنو
 سرحد میں کوئی داخل نہیں ہوا
 حالات کنٹرول میں ہے
لیکن ایک حقیقت یہ بھی تھی:
’’آفات میں مواقع۔‘‘ ہیش ٹیگ پی ایم کیئرز‘‘۔

Original text