Epaper Editions
معروف اداكار رندھیر کپور كی یوم پیدائش 15فروری 1947
 48
14 Feb, 2020 02:29 pm

 

ممبئی:بالی ووڈ میں رندھیر کپور کا شمار ایک ایسی شخصیت کے طور پر کیا جاتا ہے، جنہوں نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں بلکہ فلم پروڈکشن اور ہدایت کے ذریعہ بھی سامعین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ ممبئی میں 15 فروری 1947 کو پیدا ہوئے رندھیر کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ رندھیر کپور کے والد راج کپور فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار اور فلم ساز تھے۔ رندھیر کپور نے ابتدائی دور میں بطور چائلڈ آرٹسٹ شری 420 اور دو استاد جیسی کچھ فلموں میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے سال 1968 میں آئی فلم'جھک گیا آسمان میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔ سال 1971 میں آئی فلم'کل آج اور کل'کے ذریعے رندھیر کپور نے اداکار اور آزاد ڈائریکٹر کے طور اپنی ایک نئی شناخت بنانا شروع کی اور فلم انڈسٹری  میں اس نئے شعبے میں قدم رکھا۔ کل آج اور کل ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں کلاسیکی فلموں کے طور پر شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں تین نسلیں پرتھوی راج کپور، راج کپور اور رندھیر کپور ایک ساتھ نظر آئے۔ اس فلم میں ببیتا نے بھی اہم کردار نبھایا تھا جو بعد میں رندھیر کپور کی اہلیہ بن گئی۔ سال 1972 میں رندھیر کپور کی جوانی دیوانی اور رامپور کا لکشمن جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سال 1974 میں ریلیز سپر ہٹ فلم ہاتھ کی صفائی میں رندھیر کپور کی جوڑی ونود کھنہ کے ساتھ بہت سراہی گئی۔ فلم میں دونوں كلاكارو ں کا ٹکراؤ دیکھنے کے قابل تھا۔
 

Original text