23:51:21
ریپو ریٹ 5.15 فیصد پر، کوئی تبدیلی نہیں
 30
06 Feb, 2020 03:17 pm

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، ریپو ریٹ 5.15 فیصد ہے۔ریزرو بینک نے کہا کہ جب تک ممکن ہے وہ پالیسی ساز رخ کو بنائے رکھے گا، صارفین کی ای ایم آئی میں اس بار بھی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ مسلسل دوسری مالیاتی جائزہ میٹنگ میں آر بی آئی نے ریپو ریٹ کو مستحکم رکھا ہے اس سے قبل دسمبر میں بھی ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔ اسی وقت 2019 کی ابتدائی پانچ مالیاتی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ میں مسلسل پانچ بار کمی کی گئی تھی۔بتا دیں کہ ریپو ریٹ وہ شرح ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو فنڈ دیتا ہے اور اس فنڈ کی بنیاد پر بینک صارفین کو سود کی شرح میں ریلیف دیتے ہیں۔ تاہم بینکوں کو آر بی آئی کی متوقع ریپو ریٹ سے فائدہ نہیں ہوا ہے۔
 

Original text