23:51:21
انڈمان میں کورونا معاملات میں تیزی، پابندیوں میں اضافہ
 119
02 Aug, 2020 08:18 pm

انڈمان میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی آنے کے پیش نظر پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
جنوبی انڈمان ضلع کلکٹر ابھیشیک دیو نے فاضل اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نئے آرڈر کے مطابق تمام دکانیں  اور ادارے چار اگست کی نصف رات سے 11اگست کی نصف تک بند رہیں گے۔ اس دوران حالانکہ کرانہ کی دکانیں، دوھ، بیکری کی دکانیں، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں میٹ، چکن، مچھلی کی دکانیں، پینٹ، ہارڈویئر، بجلی کی دکانیں، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں،دوا کی دکانیں، زرعی اور مچھلی پالنے کی اشیا، آلات، پٹرول پمپوں، ایندھن ڈپو کو چالو رکھنے کی اجازت ہوگی۔
دیو نے کہا کہ مذکورہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں /لوگوں کے خلاف آفت مینجمنٹ ایکٹ۔ 2005کی دفعہ 51سے 60کے التزامات کے علاوہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 188کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ایسے لوگوں کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری احکامات نمبر 13.07.2020کے مطابق جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔

 

Original text