23:51:21
روہت شرما نے سپر اوور میں تاریخ رقم کی
 533
29 Jan, 2020 06:07 pm

ہملٹن:ہٹ مین کےنام سے مشہورنائب کپتان اور اوپنر روہت شرما نے سپراوور کی آخری دو گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگا کر ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سانسوں کو روک دینے
والے بے حد دلچسپ مقابلے میں بدھ کو حیرت انگیز جیت دلادی۔ ہندوستان نے شکست کےجبڑے سے واپسی کرتے ہوئے تیز گیند باز محمد شمی کے آخری اوور سے کیوی ٹیم کو برابری
پر روک دیا اور پھر سپر اوور میں جیت حاصل کرکے نیوزی لینڈ  میں پہلی مرتبہ  ٹی20 سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کی۔ ہندوستان نے روہت شرما(65)کی سیریز کے پہلےنصف
سنچری سے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنج سے بھرپور اسکور بنایا جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیمسن کی 95 رن کی کیریر کی سب سے شاندار اننگ کے
باوجود متعینہ اووروں میں چھ وکٹ پر 179 رن بناپائی۔ میچ فیصلے کے لئے سپر اوور میں گیا  جس میں نیوزی لینڈ نے 17 رن بنائے جب کہ ہندوستان نے سپر اوور کی پہلی چار
گیندوں پر محض 8 رن بنائے تھے لیکن روہت نے اگلے دو گیندوں پر چھکے مار کر جیت ہندوستان کی جھولی میں ڈال دی۔ ہندوستان نےسپراوور میں 20 رن بنائے اور 5 میچوں کی
سیریز میں 0۔3 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔

Original text