23:51:21
سبری مالا :9 رکنی آئینی بنچ کافیصلہ محفوظ، پیر کو فیصلہ سنایا جائے گا
 57
06 Feb, 2020 05:43 pm

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سبری مالا معاملے میں جمعرات کو اس  نکتہ پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا کہ آیا نظرثانی عذرداشت پر سماعت کرنے والی بنچ قانونی سوالات کو وسیع تر بنچ کے سپرد کرسکتی ہے۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی 9 رکنی آئینی بنچ نے اس معاملے میں مختلف فریقوں کےدلائی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ آئینی بنچ پیر کو اس سلسلے میں فیصلہ سنائے گی۔ اعلی ترین عدالت نے واضح کیا کہ مذہبی روایت اورخواتین کےحقوق سےجڑے سوال کو اعلی ترین عدالت ہی طے کرے گی۔ آئینی بنچ ان سوالات کو بھی پیر کو ہی طے کرے گی جن پر مزید سماعت ہونی ہے۔ عدالت نے 12 فروری سےروزانہ سماعت کرنے کے اشارے دیئے۔ آئینی بنچ میں جسٹس آربھانومتی، جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس ایل ناگیشور راؤ،جسٹس ایم ایم شانتن گودر، ایس عبدالنذیر،جسٹس آرسبھاش ریڈی،جسٹس بی آر گوئی اورجسٹس سوریہ کانت بھی شامل ہیں۔

Original text