Epaper Editions
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دی شکست فاش،0-4 سے سبقت
 170
31 Jan, 2020 05:03 pm

 

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو کراری شکست دے دی ہے۔ بھارت نے سپر اوور میں شکست فاش دے کر 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 0-4 سے سبقت حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 166 رن کا ہدف رکھا تھا، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اووروں میں 7 وکٹ پر 165 رن ہی بنا سکی۔ جس کے نتیجے میں ایک بار پھر میچ سپر اوور میں چلا گیا، اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 13 رن بنائے۔ جواب میں بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک گیند باقی رہتے ہی 16 رن بنا ڈالے۔ سپر اوور میں کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی نے ہندوستان کو فتح دلائی ہے۔

Original text