23:51:21
ریاستوں کو کوویڈ 19 کے تحت ایک لاکھ کروڑ کا پیکج ملے:کانگریس
 281
04 Apr, 2020 06:50 pm

نئی دہلی:کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو ہرانے کی لڑائی میں ریاستی حکومتیں پیشگی محاذ پر ہیں اور ان حالات میں ان کا مضبوط  ہونا ضروری ہے،اس لئے اس وبا کو پست کرنے کے لئے ریاستوں کےلئے فوراً ایک لاکھ کروڑروپے کے پیکج کا اعلان کیا جانا چاہئے۔کانگریس ترجمان سپریا شری نیت نے ہفتے کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس  میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستوں کی اقتصادی حالت خراب ہوگئی ہے اور اس وبا سے نمٹنے کےلئے ان کے پاس مناسب فنڈ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے پاس مرکزکی طرح فنڈ جمع کرنے کے وسائل نہیں ہیں۔ملک کی سبھی ریاستیں کورونا کے خلاف پوری طاقت اورمناسب وسائل کے ساتھ لڑسکیں ،اس کےلئے مرکزی حکومت کوویڈ 19کے تحت ریاستوں کو اقتصادی مدد دینےکےلئے ایک لاکھ کروڑ  روپے کا پیکج  دینے کا اعلان کریں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کےپاس اشیا اور سروس ٹیکس جی ایس ٹی کا 48کروڑ روپے تھا جس میں سے 6ہزار کروڑ کی ادائیگی  کی جا چکی ہے لیکن 42ہزار کروڑ ابھی باقی ہیں جس کی ادائیگی مرکز کو فوری طورپر کرنی چاہئے۔

Original text