Epaper Editions
فیروز خان کی حمایت کرنے پر،بی ایچ یو کے دلت پروفیسر پر طلباء كا حملہ 
 148
10 Dec, 2019 04:04 pm

 

وارانسی:بی ایچ یو بنارس ہندو یونیورسٹی میں دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے سنسکرت کے ایک پروفیسر پر طلباء نے محض اس لئے حملہ کر دیا کیونکہ انہوں نے اپنے مسلمان ساتھی فیروز خان کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی طلباء اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر تقرری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ حملہ کا شکار ہونے والے دلت پروفیسر سنسکرت ودیا دھرم وگیان (ایس وی ڈی وی) محکمہ میں سینئر فیکلٹی ممبر ہیں، جہاں فیروزخان کی تقرری کی گئی ہے۔

گزشته روز پیش آئے اس واقعے کے بعد پروفیسر شانتی لال سالوی نے نامہ نگاروں کو بتایا، میں ایک کلاس میں بیٹھا ہوا تھا جب کچھ طلباء اندر داخل ہوئے اور مجھ سے گالی گلوچ کرنے لگے۔ انہوں نے مجھ سے فیکلٹی میں ایک مسلمان کی تقرری کی حمایت کرنا بند کرنے کو کہا۔

Original text