23:51:21
مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج
 156
24 Nov, 2020 05:23 pm

 سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسٹر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔
عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا ، لیکن عدالت عظمیٰ نے ان کے ارادے کو محسوس کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے متعدد بار بینچ سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، لیکن جسٹس بوبڈے نے وکیل کے مقصد کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور وکیل سے بار بار جرح  کرنے کو کہا تھا۔ جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں کی جاسکتی۔ یہ مقدمہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور چار بار تو وہ ہی سن چکے ہہیں-
 

Original text