23:51:21
تغلق آباد جھگی بستیوں میں خوفناک آتشزدگی
 317
26 May, 2020 01:17 pm

نئی دہلی: جنوبی دہلی کے تغلق آباد کی جھگی بستیوں میں منگل 1 بجے کے قریب شدید آگ لگ گئی۔کچھ ہی دیر میں اس آگ نے 1500کے قریب جھگیاں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ۔  یہ اطلاع محکمہ فائر بریگیڈ نے دی۔ فائربریگیڈ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ محکمہ کو سب سے پہلے منگل 12 بجکر 55 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد 30  فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور آگ پر لگ بھگ تین بجے قابو پا لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے ۔ افسران مزید  تفتیش  کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر موجود ہیں فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ لگایا نہیں جا سکا ہے۔

Original text