Epaper Editions
وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان من موٹاؤ ہوگیا ہے: بگھیل
 45
17 Jan, 2020 08:07 pm

 

نئی دہلی: شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے ہورہے احتجاج کے تعلق سے مختلف باتیں سامنے آرہیی ہیں ۔ سی اے اے اور این آر سی کے حوالے سے حیران کرنے والی خبر سامنے آرہی ہے۔ رائے پور میں منعقدہ ایک پروگرام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو لیکر وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان من موٹاؤ ہوگیا ہے۔ جس کا خمیازہ پورا ملک برداشت کررہا ہے۔ بگھیل نے مزید کہاکہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ دیش میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا، مگر وزیرداخلہ کرونالوجی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر سی لاگو ہوگا۔ لگتا ہے کہ دونوں کے بیچ من موٹاؤ ہوگیا ہے۔ یہ پتہ ہی نہیں چل پا رہا ہے کہ کون صحیح اور کون غلط بول رہا ہے۔ 

Original text