23:51:21
اطہرعامر خان نے طلاق کے لئے دی  عرضی، دو سال پہلے ہی کی تھی لومیرج
 157
21 Nov, 2020 11:48 am

جے پور: ٹینا ڈابی 2015 سیول سروس امتحان میں ٹاپ کیا تھا تو سرخیوں میں تھیں۔ ٹینا ڈابی نے اپنے بیچ کے آئی اے
ایس اطہر عامر خان سے شادی کرنے کے کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آئیں۔اب پھر سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ نوجوان آئی اے ایس جوڑے نے طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ آئی اے ایس ٹوپر ٹینا ڈابی اور ان کے شوہر اطہر خان نے فیملی کورٹ -1، جے پور میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم ساتھ نہیں رہ سکتے۔ ایسے میں عدالت کو ہماری شادی کو کالعدم قرار دینا چاہئے۔ یہ معلوم ہے کہ دونوں 2016 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ فی الحال ٹینا جوائنٹ سکریٹری اور اطہر سی ای او ای جی ایس کی حیثیت سے محکمہ خزانہ میں کام کررہی ہیں۔ 2018 میں،دونوں کی شادی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔
ٹینا ڈابی کا تعلق بھوپال سے ہے۔ 
ٹیناڈابی یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2015 کی ٹاپر رہیں،انہوں نے اپریل 2018 میں اطہر سے شادی کی۔ یو پی ایس
سی امتحان 2015 میں کشمیر کے اطہر نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹینا اور اطہر دونوں راجستھان کیڈر کے افسر ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ٹرینگ کے دوران یہ ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے گئے ۔
 کچھ دنوں پہلے ٹینا ڈابی نے سرنیم  ہٹا دیا تھا  
ٹینا ڈابی  یو پی ایس سی امتحان میں اول نمبر پر آنے کے بعد مسلسل میڈیا کی سرخیوں میں بنی رہی ہیں۔ یہ بات مشہور ہے کہ شادی کے بعد ٹینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں بائیو میں'خان'سرنیم  کا اضافہ کرکے کشمیری بہو کا ٹیگ جوڑا تھا۔ کچھ دنوں  پہلے ہی انہوں نے اپنے سرنیم  سے خان لفظ  کو ہٹا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹینا نے اپنے فولورس کو بتایا کہ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے شوہر کو انفولو کردیا ہے ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام پر بھی  اپنے شوہر کو انفولو کردیا ہے ۔

Original text