Epaper Editions
عمر عبداللہ کی رہائی والی عرضی پر سپریم کورٹ کا جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس
 67
14 Feb, 2020 02:10 pm

 

سپریم کورٹ نے آج جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت 2 مارچ کو ایک بار پھر کریں گے۔ کورٹ نے سینئر وکیل کپل سبل کی 2 مارچ سے پہلے سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
عمر عبداللہ کی بہن سارا عبداللہ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عمر عبداللہ  کو کورٹ میں پیش کیا جائے اور جلد ان کی رہائی ہو۔  سپریم کورٹ 2 مارچ کو اس کیس پر سماعت کرے گا اور اس بات پر فیصلہ کرے گا کہ کیا پی ایس اے قانون کے تحت عمر عبداللہ کی نظربندی جائز ہے یا نہیں۔

Original text