23:51:21
امریکہ کے پاس اب ہائپرسونک میزائل ہیں
 71
17 Oct, 2020 05:55 pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں اب ہائپرسونک میزائل ہیں۔  ٹرمپ نے یہ بات جمعہ کے روز فلوریڈا کے اوکالا میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

ٹرمپ نے کہا ’’آپ جن ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں سنتے تھے وہ اب ہمارے  پاس ہیں۔ ہمارے پاس پہلے یہ میزائل نہیں تھے کیونکہ اوباما انتظامیہ کے دوران بہت سے دوسرے ممالک ہماری ٹکنالوجی ، منصوبہ اور پلاننگ  چوری کررہے تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس یہ ہائپرسونک میزائل ہیں‘‘۔
 ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسلحے کی کسی بھی قسم کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگی اور امید ہے کہ امریکہ کو کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔
 قابل غور ہے  کہ امریکہ نے روس اور چین کا مقابلہ کرنے کے لئے اس سال ہائپرسونک میزائل تیار کرنے کا اپنا منصوبہ پیش کیا تھا۔
 خیال رہے ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ سے 20 گنا زیادہ تیزی سے اپنے اہداف کو  نشانہ بنا سکتا ہے۔

Original text