23:51:21
دہلی سے دو مشتبہ دہشت گرد گرفتار
 150
17 Nov, 2020 04:46 pm

 دہلی پولیس کی اسپشیل سیل کی ٹیم نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ 
اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے منگل کے روز بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جال بچھا کر پولیس نے دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو گذشتہ رات تقریباً 10:15 بجے یہاں سرائے کالے خاں واقع ملینیم پارک کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت عبد اللطیف میر (22) اور محمد اشرف کھٹانہ (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جموں و کشمیر کے باشندے ہیں۔ ان کے قبضے سے دو پستول اور دس کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ 
 

Original text