23:51:21
بیڈین نے ٹی وی ویور شپ ریٹنگ میں ٹرمپ کو پچھے چھوڑا
 76
17 Oct, 2020 05:44 pm

 امریکہ میں صدر کے عہدے کے امیدوار جو بیڈین نے ٹیلی ویژن ویورشپ ریٹنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
نیلسن میڈیا ریسرچ کے جمعہ کے ڈیٹا کے مطابق مسٹر بیڈین کو جمعرات کی رات اے بی سی پر ایک کروڑ 41 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور وہ اس ریٹنگ میں مسٹر ٹرمپ سے آگے نکل گئے۔اے بی سی چینل پر مسٹر بیڈین کو دیکھے جانے والے شائقین کی تعداد این بی سی اور اس سے جڑے دو کیبل چینلوں - ایم ایس این بی سی اور سی این بی سی پر مسٹر ٹرمپ کو دیکھے جانے والے لوگوں سے زیادہ رہی۔

مسٹر ٹرمپ کا پروگرام این بی سی اور اس سے جڑے کیبل چینل ایم ایس این بی سی اور سی این بی سی پر نشر کیا گیا تھا اور اس پروگرام کو کل ملاکر ایک کروڑ 35 لوگوں نے دیکھا۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی وی صنعت میں کسی نے بھی اس نتیجے کی امید نہیں کی تھی۔ پروگرام نشر ہونے سے پہلے سبھی یہ امید کررہے تھے کہ نیلسن ریٹنگ میں مسٹر ٹرمپ آگے رہیں گے۔مسٹر بیڈین کا پروگرام صرف اے بی سی چینل پر نشر ہوا تھا جبکہ صدر کا پروگرام این بی سی اور اس سے جڑے دو دیگر کیبل چینلوں پر بھی نشر ہوا تھا۔
اس بار کے صدارتی انتخابات کی آخری بحث 22 اکتوبر کو امریکہ کے ٹینیسی ریاست کے نیشویلے میں طے ہے۔
 

Original text