Epaper Editions
ٹھنڈ سے ملی نجات، ملک کی کئی ریاستوں کے درجۂ حرارت میں درج کیا گیا اضافہ
 26
14 Feb, 2020 07:55 pm

 

نئی دہلی:شدت کی ٹھنڈ پڑنے کے بعد اب ملک کے مختلف حصوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ٹھنڈ سے نجات کے ساتھ ساتھ کئی شہروں کے درجۂ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اروناچل پردیش، مشرقی اترپردیش، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مشرقی مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، آسام، میگھالیہ، مغربی مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، کونکن، گوا، اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں رات کا درجہ حرارت معمول سے اوپر رہا۔ مغربی اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، کونکن، گوا، مشرق مہاراشٹر اور گجرات کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہا۔ گجرات، آسام، میگھالیہ کے باقی حصوں میں رات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے۔ ودربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال میں گنگا کے زمینی علاقے، اڈیشہ اور تلنگانہ کے کچھ حصوں میں رات کا درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔ مغربی بنگال میں گنگا کے زمینی علاقے، اڈیشہ  اور تلنگانہ کے باقی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے رہا۔ مغربی مدھیہ پردیش کے بیتول میں سب سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب اور مغرب مشرق بحر عرب میں 45-55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا اندازہ ہے۔ ماہی گیروں کو ان علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور جموں و کشمیر میں مختلف مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، سکم، اڈیشہ ، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، راجستھان میں موسم خشک رہا۔

Original text