Epaper Editions
پلوامہ حملے پر راہل گاندھی نے کئے مرکز سے سوالات
 55
14 Feb, 2020 01:12 pm

 

پلوامہ حملے کا ایک سال پورا ہونے پر آج وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور حکومت میں شامل دیگر لوگوں نے حملے میں ہلاک 40 فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اس پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی خرابیوں کے لئے کس کو زمہ دار ٹھہرایا گیا تھا؟ اور اس حملے کی تحقیقات کا نتیجہ کیا نکلا تھا؟
بی جے پی نے ان کلے اس تبصرے پر کہا کہ ان کا یہ بیان ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کی توہین ہے۔
راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’آج جب ہم پلوامہ حملے میں ہمارے 40 سی آر پی ایف شہیدوں کو یاد کرتے ہیں تو ہم یہ پوچھیں: اس حملے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا؟ حملے کی تحقیقات کا نتیجہ کیا ہے؟حکومت میں ابھی تک کس کو سیکیورٹی خرابیوں کے لئے مرکزی حکومت میں کس کی جواب دیہی طے ہوئی؟

Original text